مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں سے اتفاق رائے سے مسائل حل کریں گے ، پاکستان مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپنی تمام سیاسی وسفارتی ا وراخلاقی حمایت جاری رکھے گا، آزادکشمیرکی تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز پر قومی اسمبلی میں ان کے مسائل حل کروائینگے

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا چکسواری میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

جمعہ 8 مئی 2015 19:12

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایاز صادق نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل اور آزادکشمیرکے مسائل کے حل کے لیے پاکستان قومی اسمبلی میں شامل تمام جماعتوں سے اتفاق رائے سے مسائل حل کریں گے ،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپنی تمام سیاسی وسفارتی ا وراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ امام کعبہ سے کہاہے کہ وہ خانہ کعبہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے دعائیں کروائیں۔

آزادکشمیرکی تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز پر قومی اسمبلی میں کشمیریوں کے مسائل حل کروائینگے۔ وہ جمعہ کو اوورسیز راہنماممتاز کاروباری شخصیت میاں مقبول احمدخان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ استقبالیہ تقریب سے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید، وزراء حکومت میاں عبدالوحید، چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، چکسواری پریس کلب کے صدر چوہدری یاسر ممتاز، عنصرمحمود غزالی نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں سابق وزراء حکومت حافظ حامد رضا، وزیراعظم کے صاحبزادے چوہدری قاسم مجید، پرنسپل سیکرٹری چوہدری مختارحسین، کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان، ڈی آئی جی ڈاکٹرخالدمحمودچوہان ، کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری محمدطیب، ڈی جی منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقاراعظم، ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمدمشتاق، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن میرپورخواجہ ساجد پہلوان، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چکسواری حاجی خالد حسین، سابق ڈی جی ایم ڈی اے مرزاجاوید اقبال، پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری ندیم روپیال ، سٹاف آفیسر چوہدری محمود، چوہدری علی شان کے علاوہ سول سوسائٹی، پریس نمائندگان اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہاکہ کشمیریوں اور پاکستانی عوام کا نہ ٹوٹنے والارشتہ ہے پاکستان قومی اسمبلی کے 342 ممبران کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکو ہرفورم پراٹھائیں گے اور کشمیریوں کی محرومیوں کے لیے ازالے کے لیے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے دیگرمسائل بھی حل کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہارمیں مقبوضہ کشمیرکی عوام جوقربانیاں دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

انھوں نے متاثرین منگلاڈیم کی طرف سے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کے اظہارمیں دوسری بار اپنے آباؤاجداد کی قبروں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین منگلاڈیم کے جملہ مسائل حل ہونگے۔ سپیکراسمبلی سردارایاز صادق نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری نظام کو استحکام ملناچاہیے۔ عوامی رائے کے مطابق فیصلے ہونے چاہیے۔ مضبوط جمہوری نظام کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں