وزیراعظم آزاد کشمیر کاگلگت میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم

جمعہ 8 مئی 2015 18:11

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے نلتر گلگت میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو پائلٹ ،دو سفیر اور دو سفیروں کی بیگمات کی موت بہت بڑا نقصان ہے جس پر ناروے انڈونشیا،ملائیشیا کی حکومتوں اور عوام اور پاکستانی پائلٹوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام اس المناک حادثے پر رنجیدہ اور دکھی ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں