لوئر دیر : طور کلا پولنگ سٹیشن پر امیدواروں کے حامی کارکنوں میں جھگڑا، پولنگ روک دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 مئی 2015 11:00

لوئر دیر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 مئی 2015 ء): خیبر پختونخواہ میں پی کے 95 لوئر دیر کی نشست پر ضمنی انتخاب جاری ہے، طور کلا پولنگ اسٹیشن میں امیدواروں کے حامی کارکنان میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے موخر کر دیا گیا ہے.

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں