پی ٹی آئی کا ضلع دیربالا میں کسی بھی سیاسی جماعتوں سے ا تحاد کئے بغیر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

بلدیاتی الیکشن میں تمام ویلج ، نیبرہوڈکونسلوں اور تحصیلوں میں اپنے امیدواروں کو کھڑے کرنے کا حتمی فیصلہ سرکاری اور حکومتی وسائل کے ذریعے کسی کو بھی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ،تمام حلقوں میں پسماندگی ، میرٹ اور کارکنوں کی رائے اور مشاورت کے بنیاد پر حقیقی عوامی امیدوار نامزد کردئیے ہیں،محمد دیار خان کا شمولیتی اجتما ع سے خطاب

منگل 21 اپریل 2015 22:08

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پی ٹی آئی نے ضلع دیربالا میں کسی بھی سیاسی جماعتوں سے ا تحاد کئے بغیر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تمام ویلج ، نیبرہوڈکونسلوں اور تحصیلوں میں اپنے امیدواروں کو کھڑے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ،سرکاری اور حکومتی وسائل کے ذریعے کسی کو بھی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ،تمام حلقوں میں پسماندگی ، میرٹ اور کارکنوں کی رائے اور مشاورت کے بنیاد پر حقیقی عوامی امیدوار نامزد کردئیے ہیں ان خیالات کا اظہا واڑی میں آزاد حیثیت سے ضلع کونسل کے امیدوار محمد دیار خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر شمولیتی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی دیر بالا کے ضلعی صدر یامین خان ،تحصیل واڑی کے صدر سعید شاہ خان ،نور محمد ،سابق تحصیل ناظم ملک فخرحیات اور دیگر نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے دیر بالا میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے کیونکہ دیر بالا کے بعض سیاسی جماعتوں نے اتحاد کے نام پر پی ٹی آئی سے دھوکہ کا پلان تیار کر رکھا تھا جس کی وجہ سے سولو فلائٹ کے ذریعے ہی آنے والے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر یامین خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے محمد دیار خان کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے اور انہیں اربن کونسل واڑی سے پی ٹی آئی کے ضلع کونسل امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا ۔مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبے میں اتحادی جماعت ہے لیکن دیربالا میں اتحاد کیلئے ہمیں ایسے حلقوں دینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے کبھی نہیں جیتا تھا۔

اور ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے ورکروں کو عزت اور اہمیت صوبے میں حکومتی اتحادی ہونے کے باجود نہیں دیا۔ اس لئے ضلع دیربالا میں کارکن جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں تھے اور نہ جماعت اسلامی اتحاد کیلئے مخلص تھا اس لئے پی ٹی آئی نے کارکنوں کی مشاورت سے خود اپنے طور پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انشاء اﷲ پارٹی کے حق میں ہوگا اور ہم ثابٹ کریں گے کہ ضلع دیربالا میں عوام بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرائیں گے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں