بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کے زیر اہتمام ایف اے،ایف ایس سی کے امتحانات کیلئے تیاریاں مکمل

منگل 14 اپریل 2015 20:35

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کے زیر اہتمام ایف اے،ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، ریگولر اور پر ائیویٹ امیدواروں کو رولنمبرز جاری کر دئے گئے،تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے کنٹرولر امتحانات سید جمیل احمد باچا اور اسٹنٹ کنٹرولر نعیم اللہ خان کے ایک جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایف اے ،ایف ایس سی سال ااول اور سال دوئم کے سالانہ امتحانات بدھ 29اپر یل سے شروع ہونگے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کت لئے گئے ہیں،اعلامیہ کے مطابق ریگولر طلباء و طالبات کی رول سلپ متعلقہ کالجز جبکہ پر ائیویٹ امیدواروں کی رول سلپ ان کی رہاشی ایڈریس پر بھیج دیے گئے ہیں،اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ اگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ نہیں ملا ہو تو بورڈ کے انٹر سیکشن سے فوری رابطہ کریں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں