دیربالا کی چاروں تحصیلوں میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگیوں کا سلسلہ شروع

پیر 13 اپریل 2015 22:10

دیربالا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) دیربالا کے چاروں تحصیلوں میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ریٹرنگ آفسران کے ساتھ کاغذات نامزدگیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،اور پہلے روز امیدواروں نے کا غذات جمع کرنا شروع کردیا۔ کاغذات نامزدگی کا عمل 13اپریل سے 17اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

جس کیلئے ضلع بھر میں ریٹرنگ آفسروں کی تعیناتی پہلے کرلیا گیا ہے جنہوں نے پیرکے روز سے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع کردیا تاہم سیاسی جماعتوں کے مختلف علاقوں میں امیدواروں کے نام اور اتحادوں کے درمیان لسٹ فائنل نہیں ہوا ۔تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار فائنل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگیوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں