ضلع لوئیر دیر میں سکول داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:55

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) ضلع لوئیر دیر میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ضلع میں خواندگی کا شرح بڑھانے کے لئے سکول پرنسپلز اورہیڈماسٹرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا جبکہ مشران علاقہ سے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر نے کی اپیل کر دی،اس سلسلے میں ایجوکیشن سیکرٹریٹ بلامبٹ میں گھر آیا استاد مہم کا افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،ڈیڈک چیرمین و پارلیمانی سیکر ٹری سعید گل،ڈی ای او حافظ ڈاکٹر محمد ابر اہیم،ڈپٹی ڈی ای او محمد ریاض،سےئنر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پر نسپل محمدہمایون خان،اے ڈی اوز کے علاوہ پر نسپلز اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی،اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید اور ڈیڈک چیرمین سعید گل نے پانچ طلباء کا اندراج کرتے ہوئے ضلع میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا جو 30اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ ڈاکٹر محمدابراہیم نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور علم و ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کیے بغیر جنگیں جیتے نہیں جا سکتے،انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور سرکاری دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم رائج کرنے سمیت آزاد مانیٹر نگ سسٹم کے قیام کے ساتھ ساتھ سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کیے جارہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ضلع دیر لوئیر کے تمام سرکاری اور ہا ئی ہائیر سیکنڈری سکولز کو جدید طرز کے لیپ ٹاپس فراہم کر نے کیساتھ ساتھ اے ڈی اوز کو موٹر سائیکلز دینے کا مقصد ان کی کارکردگی بہتر بنانا ہے جس سے ان کو وقت اور وسائل کی بچت ہو گی،انھوں نے کہا کہ ضلع لوئیر دیر میں کو ئی کھوسٹ سکول موجود نہیں اور آج پورے صوبہ میں ضلع دیر پائین شرح خواندگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے،اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ڈیڈک چیرمین سعید گل اور تمام سکولز سربراہان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ استاد گھر آیا مہم کو گھر گھر پہنچائے گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں