ڈسٹر کٹ ایجوکیشن سیکرٹریٹ بلامبٹ میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کر دیا گیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:54

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)ڈسٹر کٹ ایجوکیشن سیکرٹریٹ بلامبٹ میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کر دیا گیا ڈی ای او ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر محکمہ تعلیم کے آفسران،کلر یکل عملہ اور اساتذہ کے نمائندے بھی موجود تھے،اس موقع پر میڈیا کے نمانیدوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈی ای او حافظ محمد ابراہیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب سے افسران و دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا،انھوں نے کہا کہ اس نئے نظام سے محکمہ تعلیم کے آفسران کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی اور اساتذہ کے مسائل بھی بحسن وخوبی حل ہو نگے،انھوں نے تمام افسران اور کلر یکل ستاف پر زور دیا کہ وہ بر وقت دفتر آیا کرئے اور بلا ضرورت و بغیر اجازت دفتر سے باہر جانے سے گر یز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کا روائی کی جائے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں