محکمہ تعلیم لوئیر دیر نے سکولوں میں فرنیچرز کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دےئے

جمعرات 2 اپریل 2015 19:47

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) محکمہ تعلیم لوئیر دیر نے ضلع کے سرکاری ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں فرنیچرز کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دےئے اس سلسلے میں ڈی ای او یجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع دیر پائین کے سرکاری ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں فر نیچرز کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈز فراہمی کا مطالبہ کیا تھا صوبا ئی حکومت نے محکمہ تعلیم دیر پائین کو ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی منظوری دی،اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم نے مذکورہ فنڈز کو جاری کرتے ہوئے ضلع کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو فر نیچرز کی فراہمی کیلئے گذشتہ روز ڈی ای او ایجوکیشن کی موجودگی میں ٹینڈر کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرنیچر کی نمونے کیلئے چھ اپریل کی تاریخ مقرر کی گی ۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ نمونے کی مکمل چھان بین کے بعد فرنیچر خرید کر عنقریب ان سکولوں کو فراہم کی جائیگی۔ اس موقع پر ڈی ای او حافظ محمد ابراہیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع دیر لوئر کے سرکاری سکولوں کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے سرکاری سکولوں کی اچانک معائینہ کا اغاز کیا ہے جس کے مثبت اثرات آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں