تحصیل میدان میں تخریب کاری ،خوف وہراس پھیلانے والے دہشت گردگرفتار ہوچکے ہیں،کرنل نصر عمر حیات لالیکا

پیر 9 مارچ 2015 16:51

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) تحصیل میدان میں تخریب کاری اور خوف وہراس پھیلانے والے دہشت گردگرفتار ہوچکے ہیں،میدان کے تباہ شدہ 25سکولوں پربہت جلد کام شروع کردیاجائیگا،اپنے بچوں اور بچیوں پر دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کے حصول پر بھی خاص توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ دیرسکاوٹس کرنل نصر عمر حیات لالیکا نے پیر کے روزتحصیل میدان میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کمبڑکے افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کیاہے ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے دیر لوئیر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہیں،اور بہت سی سکولوں پر تعمیراتی کام مکمل ہوچکے ہیں اور تباہ شدہ باقی 25سکولوں پربھی بہت جلد تعمیراتی کام شروع کئے جائینگے،انہوں نے کہاکہ دیر لوئیر میں مرلن پراجیکٹ کی مدد سے ہسپتالوں میں 72ڈاکٹرز کی تعیناتی ہوچکی ہیں اور 20ڈاکٹر ز مزید تعینات کئے جائینگے،اور علاقے کے عوام کو سہولیات دہلیز پر ملے گی اور حسن فاو‘نڈیشن نے بھی سکولوں کی تعمیراتی مد میں اپنا کردار ادا کیا،انہوں نے تعلیم کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ علم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اپنی بچوں اور بچیوں پر دینوی علوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم بھی حاصل کرے کیونکہ مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم ہے اور ایک خاتون کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے،انہوں نے کہا کہ دیر لوئیر اور میدان میں ایک مثالی امن قائم ہوچکا ہے،کسی کو تشویش کی ضرورت نہیں،جن دہشت گردوں نے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا رکھی تھی سب کے سب عوام کی بھر پور تعاو‘ن سے پکڑے گئے ہیں،اور ان کی خلاف قانونی کاروائی جاری ہے، انہوں نے کہا اگر عوام تعاو‘ن جاری رکھے تو علاقہ میں کوئی دہشت گردی نہیں ہوسکتی عوام کی تعاو‘ن کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا ،عوام اور فوج گاڑی کے دو پہئے ہیں جو ایک پہیہ سے گاڑی نہیں چل سکتی اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان فیاض، کیپٹن فیضان،صوبیدار سرور،اور علاقے کے عمائدین موجود تھے،پروگرام کا ختتام دعا پر کی گئی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں