تیمر گرہ ،د ر جنوں ہنر مند نو جوا نوں کو 6ما ہ گز ر نے کے با وجو د وزیر اعظم بز نس یو تھ لو ن کی دوسر ی قسط ر یلیز نہ ہو سکی،

کا ر و با رجار ی ر کھنے کیلئے سر ما یہ نہ ہو نے سے نو جو ا ن مشکلا ت کا شکار ہو گئے

ہفتہ 28 فروری 2015 20:23

تیمر گرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء )دیر لو ئیر کے د ر جنوں ہنر مند نو جوا نوں کو 6ما ہ گز ر نے کے با وجو د وزیر اعظم بز نس یو تھ لو ن کی دوسر ی قسط ر یلیز نہ ہو سکی ،کا ر و با رجار ی ر کھنے کے لئے سر ما یہ نہ ہو نے سے نو جو ا ن مشکلا ت کا شکار ہو گئے ،وز یر اعظم پا کستان کی جانب سے بے روز گار نو جو انوں کو آسا ن اقسا ط پر کا ر و با ری قر ضے جا ری کر نے کے لئے” وزیر اعظم بز نس یو تھ لو ن پر و گرام ،،کے تحت دیر پا ئین کے در جنوں نو جوا نو ں کو قر ضے کی پہلی قسط 7 لاکھ 75 ہزار ر و پے گز شتہ سا ل2014ما ہ جو لا ئی میں ادا کی گئی قر ضہ اسکیم سے مستفید نو جوا نو ں شا کر اللہ،شا کر ز یب ،وزیر خا ن، محمد فیاض ،فضل غنی، گل حمید ،سید نوا ب ،ز ین العا بد ین ،نعیم و غیرہ نے صحا فیو ں کو بتا یا کہ تمام تر قا نو نی ذ مہ دار یاں اور تحقیقا ت مکمل ہو نے شرا یط کے تحت اُن سے ایک لاکھ 75ہزارسیکو ر ٹی کے لئے ر قم و صو ل کر نے اور ما ہا نہ 8فیصد ما رک اپ کے باو جو د بینک انہیں 6ما ہ گز ر نے کے با و جو د دوسری قسط جار ی کر نے میں لیت و لعل سے کا م لے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نو جو ا نو ں نے شکا یت کی کہ پہلی قسط سے انہوں نے اپنے لئے چھو ٹے کا ر و با ر شر و ع کر لئے تھے جبکہ بعض نے اپنے کا ر و با ر کو و سعت د ینے کے لئے مذ کو رہ رقم استعمال کی ،تا ہم بینک مار ک اپ ،سیکو ر ٹی رقم جمع کر انے کے باو جو د گز شتہ چھ ماہ سے انہیں دوسری قسط نہ ملنے سے کار و بار شر و ع کر نے وا لے نو جو نو ان ما یو سی کا شکا ر ہیں اور جاری کار و با ری سر گر میاں ر ک گئی ہیں انہو ں نے و ز یر اعظم پا کستان میاں محمد نوا ز شر یف اور پر و گرام کے چےئر مین سے مطا لبہ کیا کہ مذ کو رہ پر و گرام کے تحت قر ضہ حا صل کر نے وا لے نوجو انوں کو قر ضہ کی دوسر ی قسط فو ری اداکر نے کے احکا مات جا ر ی کر ے بصو ر ت د یگر صو بہ بھر میں قر ضہ حاصل کر نے وا لے نو جوا نوں سے را بطہ کر کے دو ہفتے بعد بھر پو ر احتجا جی تحر یک شر و ع کی جا ئیگی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں