کا مرا نی پہا ڑ کے متعلق عدا لتی فیصلو ں پر عمل در آمد یقینی بنا یا جا ئے ،مشران و عمائدین اتمانخیل قبائل

جمعہ 20 فروری 2015 21:55

تیمر گرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وادی تالا ش کے چار د یہا ت احمد گلی ،ڈھیری ،نری شاہ اور سو غا لے پر مشتمل اتما نخیل قبیلے کے سینکڑو ں مشران و عماید ین نے صو با ئی اور دیر پا ئین انتظا میہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ کا مرا نی پہا ڑ کے متعلق عدا لتی فیصلو ں پر عمل در آمد یقینی بنا یا جا ئے ،تا کہ خو ن خرا بے سے بچا جا سکے،انہو ں نے یہ مطا لبہ اتما نخیل قبیلے کے ایک گر یند جر گہ کے دوران کیا جو ڈھیر ی تا لاش میں قبیلے کے سر براہ و سا بق ممبر صو با ئی اسمبلی حا جی بہا در خا ن کی قیا د ت میں منعقد ہوا جس میں مشران اور نو جو انو ں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

جر گہ سے قبیلے کے سر براہ حا جی بہاد ر خان ،حا جی و لی احمد ،ما سٹر نوا ب زا ہ ،صو بیدار فضل الر حمٰن ،حا جی مسلم خا ن ،محمد آیاز خان ،حا جی کر یم خان اور مو لانا مفتی محسن محمو د نے خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے خطا ب میں حا جی بہاد ر خان نے کہا کہ ضلع دیر پا ئین میں آباد سب سے بڑی قو م اتمان خیل یہا ں کی اصل با شندہ قو م ہے جو پنے جد امجد سے لیکر عصر حا ضر تک اپنی ز مینو ں کی مالک چلی آرہی ہیں با نڈ ہ گئی کے اقوام شیخان اور ملان کا مرا نی پہا ڑی اور دیگر ملحقہ ارا ضی پر سول کو ر ٹ سے لیکر سپر یم کو رٹ تک فیصلو ں کے مطا بق عمل در آمد نہیں ہو نے دے رہے جو کہ عدا لتی فیصلو ں کی وا ضح خلا ف و ر ز ی ہے اس حوالے سے مقا می مشران اور جر گو ں نے بھی اس حوالے سے اتمان خیل قبیلے کا موقف تسلیم کیا ہے اب مقامی انتظا میہ کی ذ مہ داری ہے کہ کا مرا نی پہا ڑی اور با نڈہ گئی کی ارا ضی کے حوالے سے عدا لتی احکا مات پر عمل درآمد یقنی بنا ئے ،بصو ر ت دیگر احتجا جی تحر یک شر و ع کا جا ئیگی اور حا لا ت کی تمام تر خرا بی کی ذ مہ دار ی حکو مت پر ہو گی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں