لوئر دیر میں شجر کا ری مہم کا افتتا ح ہو گیا ،رواں سال5ہزار ایکڑ رقبے پر8 لاکھ نئے پو دے لگا نے کا ہد ف مقرر

جمعہ 20 فروری 2015 18:53

لوئر دیر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء)دیر پا ئین میں شجر کا ری مہم کا افتتا ح ہو گیا ،امسال5ہزار ایکڑ رقبے پر8 لاکھ نئے پو دے لگا نے کا ہد ف مقرر ،اس حوالے سے سرا ئے پا ئین تالاش میں غیر سر کا ری تنظیم ”ڈیوا ،،کے زیر اہتمام پر و گرام کا انعقاد کیا گیا ،مہمان خصو صی ڈو یژنل فار سٹ آفیسر اصغر خان نے پو دا لگا کر باقا عدہ سا لا نہ مہم کا افتتا ح کیا ۔

بعد ازاں ڈیوا تنظیم کے زیراہتمام محکمہ فا ر سٹری دیر پا ئین کے تعاو ن سے منعقد ہ تقر یب کر تے ہو ئے ڈ یوا کے چیف ایگز یکٹیو ر ضا ء خان ،ڈا ئر یکٹر اسد خا ن ،عما ید ین و مشران علاقہ ر حمٰن سید حا جی فضل وا حد نے فار سٹری کے اہمیت پر روشنی ڈا لی اپنے خطا ب میں مہمان خصو صی ڈو یژ نل فار سٹ آفیسر محمد اصغر خا ن نے کہا کہ صو با ئی حکو مت کے ”بلین ٹری سو نا می ،،پر و گرام کے تحت ضلع دیر پا ئین کے مختلف علاقو ں وا دی لڑ م ،اسمان بانڈ ہ ،منڈا ،لاجبوک اور با ڈوان سمیت دیگر بالا ئی علا قو ں میں امسال 8لاکھ نئے پو د ے لگا ئے جا ینگے جبکہ 25نر سر یاں قا ئم کر کے فی نر سر ی 25ہزار مزید پودوں کی پیدوا ر یقینی بنا ئی جا ئیگی جس سے نو جو ا نوں کو روز گار کے نئے مواقع فرا ہم ہو نگے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اس موقع پر خبردار کیا کہ جنگلا ت کی غیر قا نو نی کٹا ئی میں ملو ث افراد کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی کو یقینی بنانے کے لئے عوام ایسے عنا صر کی نشان دہی کر نے میں محکمہ جنگلا ت کے سا تھ تعاو ن کر ے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں