تیمر گرہ، ڈی پی او افس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

بدھ 18 فروری 2015 19:01

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء )ایس پی انوسٹی گیشن دیر لوئر راحت خان نے ڈی پی او افس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے بلامبٹ پولیس لاین میں ڈی پی او افس میں ایس پی انوسٹی گیشن دیر لوئر راحت خان ، ڈی ایس پی سرکل تیمرگرہ محمد طاہر خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر حقیق حسین ، پولیس افسران ، فارسٹ ریجن افیسر نادر خان ، ودیگر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر لیا گیا۔

اس سلسلے ایس پی انوسٹی گیشن راحت خان نے کہاکہ پولیس کی فرائض میں نہ صرف جرائم کا روک تھا م ہے بلکہ عوام کے خدمت کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا بھی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے عزم کیا کہ دیر پولیس ضلع کے تمام تھانوں میں شجر کاری مہم کے دوران ہزاروں پودے لگا ئے جائے گئے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں