سینٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا کے پختون بیلٹ کو نظر انداز کر نا پختون ا کثریتی بیلٹ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے،ملک جہانزیب خان

پیر 16 فروری 2015 20:44

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) سابق صوبائی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے سینئر نائب صدر ملک جہانزیب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین نے سینٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا کے پختون بیلٹ کو نظر انداز کرکے جنرل نشست پر جنوبی اضلاع کو ترجیح دی ہے جو دہشت گردی سے متاثرہ پختون ا کثریتی بیلٹ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو سینٹ الیکشن میں کوئی اہمیت نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

مقامی صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کے لئے وفاداری اور پارٹی کے لئے قربانیوں کی کوئی حیثیت نہیں جس سے پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ اچھے اور برے وقت کبھی بھی آسکتے ہیں اس لئے ابن الوقت لوگوں کی چالوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دیر پائین اور دیر بالا جیسے دور افتادہ علاقوں میں لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن ترقیاتی کاموں میں مذکورہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں