لوئر دیر، گاڑی کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:10

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) لوئردیر خانوہ کے مقام پر گاڑی کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2بچو ں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں خانوہ کے مقام پر گاڑی کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2، خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی بے قابو ہوکر کنویں میں جاگری، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 افراد کی لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں