دیربالا،اشتہاری ملزم کی پولیس ٹیم پرفائرنگ سے سب انسپکٹر جا ں بحق ، ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی،ملزم ظفر زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:55

دیربالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) تحصیل واڑی کے علاقے بانڈئی نہاگ درہ میں اشتہاری ملزم کی پولیس ٹیم پرفائرنگ سے سب انسپکٹر سراج سکنہ تھانہ ملاکنڈ جان بحق جبکہ ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی،ملزم ظفر کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔واقعات کے مطابق ہفتہ کے علی الصبح جاگام پولیس کو قتل اور اقدام میں مطلوب اشتہاری ملزم ظفر کے بارے اطلاع ملی،جس پر مقامی پولیس نے موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا،ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد جاوید خان کے مطابق جب پولیس پارٹی مزکورہ گھر پہنچی تو ملزم نے گھر کے اندر سے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سراج شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ کر شہید ہوگیا،جبکہ ایس ایچ او جاگام پولیس سٹیشن خانزادہ خان ران پر گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے کے باعث پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر دو زخمیوں اے ایس آئی بحرالملک اور سپاہی اسماعیل کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں شہید ایس آئی سراج میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر پورسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد شہیدسب انسپکٹر سراج کی نماز جنازہ پولیس لائن دیر میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں ڈی او محمدجاوید ،پولیس آفسران،شہریوں اور سیاسی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈی او محمد جاوید نے گفتگوکرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ملزم 2000میں قتل اور اقدام کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا جوکہ اشتہاری تھا پولیس نے اطلاع ملنے پر گرفتار کرنے کیلئے گئے جس پر ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرکے ایس آئی کو شہید کردیا ،جاوید نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کے بعد ملزم ظفر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام تفتیش کیلئے منتقل کردیا۔

جبکہ شہیدایس آئی کو نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں تھانہ ملاکنڈ روانہ کردیا جہاں انہیں سپردخاک کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں