دیر بالا‘اشتہاری ملزم کی گرفتاری ،پولیس پر فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق ، 3اہلکار زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:29

دیر بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) دیر بالا کے نواحی علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتار ی کے لئے آنے والی پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ کردی جس سے ایس آئی جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نہاگ درہ کے علاقہ بانڈئی میں اشتہاری ملزم ظفر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک گھر میں چھاپامارا جس پر ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر تھانا جاگام سراج موقع پر ہی جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ملزم ظفر کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر پشاور کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ملزم ظفر پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں