دیر بالا میں جدید سہولیات سے آراستہ پریس کلب بلڈنگ تعمیر کریں گے، عنایت اللہ خان،

کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں مقامی میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا،صحافی مثبت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دیں،سینئر صوبائی وزیر و وزیر بلدیات کے پی کے

ہفتہ 20 دسمبر 2014 19:40

دیربالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر و وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں مقامی میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،دیر بالا میں جدید سہولیات سے آراستہ پریس کلب بلڈنگ تعمیر کریں گے ،صحافی مثبت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واڑی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب دیر بالا اور دیر یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف بردادی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ایم پی اے ملک بہرام خان ،دیر بالا پریس کلب کے صدر سیدزاہد جان ،نائب صدر احمد الحق و دیگر نے بھی خطاب کیا سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا موجودہ حالات میں میڈیا کو سب سے طاقت ور ادارہ تصور کیا جا رہاہے جس کی بدولت دنیا ترقی کر رہا ہے اور ان حالات میں میڈیا سے وابسطہ کارکنوں پر بھی بہت ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ سچ ،بروقت اور حقیقت پر مبنی خبریں شائع کریں انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑیوں کی حوصلہ شکنی کرے اور معاشرے سے ذرد صحافت کے عنصر کا قلع قمع کیا جائے انہوں نے دیر بالا میں جدید سہولیات سے آراستہ پریس کلب بلڈنگ کی تعمیر کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل سے بھی گرانٹ فراہم کرکے سنگ بنیاد رکھیں گے ،وزیر اعلیٰ سے دیر بالا کے صحافیوں سے پندرہ لاکھ روپے گرانٹ کی فراہمی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی پیکچ کی منظوری کا اعلان کردیا اس موقع پر ایم پی اے ملک بہرام خان نے واڑی پریس کلب کے متاثرہ بلڈنگ کو تعمیر کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں