محکمہ تعلیم لوئیر دیر کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے سوگ میں تمام سرکا ری دفاتر میں سوگ ، دفاتر میں قومی پرچم سرنگوں

بدھ 17 دسمبر 2014 23:23

تیمر گرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) محکمہ تعلیم لوئیر دیر کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے سوگ میں تمام سرکا ری دفاتر میں سوگ منایا گیا اور دفاتر میں قومی پرچم سرنگوں رہا اس سلسلے میں ضلعی سیکر ٹریٹ بلا مبٹ میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،غائبانہ نماز جنازہ میں ڈی سی محمد سہیل ڈی ای او ایجو کیشن ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم اے سی تیمر گرہ محمد آیاز موند ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد شاہین کے علاوہ ایپکا کے صدر محمد شاعر جنرل سیکر ٹری محمد سیلم اور تمام سرکاری ملازمین نے شر کت کی قبل ازیں شہداء کی ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کی گئی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی،میڈیا کے نمایندوں سے با ت چیت کر تے ہوئے ضلعی سربراہان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بزدلانہ فعل قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جہالت کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اس قسم کے بزدلانہ کاراوئیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر تے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں