سانحہ پشاور ،آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کے حملے میں جان بحق ہونے والے طلبا کے حق میں ضلع بھر دیربالا میں مکمل شٹرڈاون،اور احتجاجی مظاہرے،

سرکاری سکول اور کالجز 19دسمبر تک بند رہیں

بدھ 17 دسمبر 2014 20:52

دیربالا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاور ،آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کے حملے میں جان بحق ہونے والے طلبا کے حق میں ضلع بھر دیربالا میں مکمل شٹرڈاون،اور احتجاجی مظاہرے،سرکاری سکول اور کالجز 19دسمبر تک بند رہیں۔ گذشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے بدھ کے روز ضلع دیربالا کے مختلف دیر شہر،واڑی،شرینگل،براول ،داروڑہ سمیت پورے ضلع میں بھرپور شٹرڈاون ہڑتال رہا،انجمن تاجران کی جانب سے تمام مارکیٹیں اور بازاریں بند کئے گئے تھے،جس سے تجارتی مراکز میں مکمل سناٹا تھا۔

کلرکس ایسوسی ایشن ،وکلاء نے بھی دفاتر بند کئے اور سیشن آفس کے سامنے ایپکا کے زیراہتمام قرآن خوانہ بھی کی گئی ۔شرینگل اور دیگر علاقوں میں غائبانہ نماز جنازہ ہوا،جبکہ دیر شہرمیں ڈگری کالج،مختلف سکولوں کے طلباء نے صبح سے احتجاجی ریلیاں نکالی،دیرچوک،ڈسٹرکٹ کچہری کے سامنے سیاسی جماعتوں،وکلاء اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے حکومت سے کہا کہ وہ اب دہشتگردوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتے اور دہشتگردوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونے چاہیں۔مقررین صاحبزادہ فصیح اللہ،منیب خان،سیدجہانگیرشاہ ایڈوکیٹ،جاوید اقبال ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ سکول کے معصوم بچوں کے خلاف دہشتگردی کے وا قعے کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں سیکیورٹی لیپس کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کاروائی کریں کس طرح دہشتگرد کینٹ کے علاقے میں اسلحہ سمیت پہنچ گئے۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے گذشتہ رات ہی ضلع بھر کے سکول اور کالجز کو تین روز کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔شرینگل میں مقررین سابق ایم پی اے ملک بادشاہ صالح،شاہ ولی اور دیگر نے کہاکہ بچوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے۔مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں ہمارے بچے تعلیمی اداروں میں کسی طور پر محفوظ نہیں ہیں۔اسی وجہ سے تمام تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین تر جیح ہو نی چا ہیئے۔اگر حکومت ہمیں تحفظ فراہم نہیں کر سکتے ۔تو پھر مستعفی ہو جائے ہم اپنی حفاظت خود کرینگے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں