تیمر گرہ ،پیپلز سٹودنٹس فیڈریشن کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا

بدھ 10 دسمبر 2014 19:15

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) پیپلز سٹودنٹس فیڈریشن کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔رہا ہونے والے کارکنوں کو بڑے جلوس کی شکل میں ڈسٹرکٹ جیل سے تیمرگرہ پریس کلب پہنچایا گیا۔اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر فضل حسین ،عمران شیخ،پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے صدر نوید اقبال ، سہیل نواب اور امجد حسین کے ہمراہ اخباری کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی صوبائی حکومت پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اسلامی جمیعت طلبہ تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کا امن خراب ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج تیمرگرہ میں پرنسپل اور پولیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے فائرنگ کا ناخوشگوار واقع رونما ہوا اور جماعت اسلامی کی ایماء پر پی ایس ایف کے 9کارکنوں کو بے بنیاد مقدمات میں الجھاکر جیل بھیج دیا گیا جو سراسر ظلم اور زیادتی پر مبنی ہے۔

انہوں نے ایس ایچ او بلامبٹ پر الزام لگایا کہ وہ جماعت اسلامی کے ورکر کا کردار ادا کررہے ہیں اگر ان کا فوری طور پر تبادلہ نہ کیا گیا تو سڑکوں پر بھر پور احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔پی وائی او اور پی ایس ایف کے رہنماووں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طلباء کے حقوق کی حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور بھٹو ازم کے نعرے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو للکارا کہ اتنے ظلم کرو جتنے کل برداشت کرسکوں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں