جمعیت علماء اسلام پاکستان کی احتجاجی مظاہروں کے کال پر جمعیت طلبا اسلام دیر لوئیر ن کا احتجاجی مظاہرہ،

طلبہ حقوق،دینی مدارس ومساجد کا تحفظ،علماء وطلباء کی ٹارگٹ کلنگ ، خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے حق میں نعرے

ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:59

تیمر گرہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے طرف سے احتجاجی مظاہروں کے کال پر جمعیتہ طلبا اسلام دیر لوئیر نے تیمر گرہ پریس کلب کے سا منے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جسمیں کالجز ،یونیورسٹیز اور مدارس کی طلباء نے شرکت کی۔مظاہرین نے جھنڈے،بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جس پر طلبہ حقوق،دینی مدارس ومساجد کا تحفظ،علماء وطلباء کی ٹارگٹ کلنگ اورڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیتہ طلباء اسلام خیبر پختونخوا کی معاون کنوینیر محسن محمود مبارکزئی نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل پوری امت مسلمہ کا قتل ہے جسکی ذمہ دار سندھ گورنمنٹ ہے۔منظم دہشت گرد دینی مدارس کے علماء کو شہید کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد محمود سومرو ایک محب وطن پاکستانی تھے ۔ملک دشمن عناصر نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو قتل کرکے پوری قوم کوصدمہ دیا ہے۔

جمعیتہ کو شائد پر امن رہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔محسن مبارکزئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیتہ کو چلنج اور دھمکیوں سے باز رہے جمعیتہ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،ہمارے اکابر نے ہمیشہ طاغوتی قوتو ں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔اور فورم پر جان کی قربانیاں دی ہیں لیکن اپنے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔

محسن محمود مبارکزئی نے گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ دینی مدارس کی علماء،طلباء کوتحفظ فراہم کرکے جلد ازجلد ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو گرفتارکیاجائے ۔انھوں نے کہا کہ قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر یکم مارچ 2015کو اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا عظیم الشان احتجاج کیا جائے گا۔مظاہرے سے ضلعی صدر حافظ عبیداللہ ،سینئر نائب صدر بخت سردار دیروی ،گلاب سید اور مزمل یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں