کھیل کا میدان ہویازندگی کا کوئی شعبہ سپورٹس سپرٹ بچوں کو ہر محاذ سے مقابلہ اورکامیابی حاصل کرنے کا قرینہ سکھاتی ہے،نوجوانون میں قوت برداشت پیداکرتاہے ،رائٹ ٹوپلے لوئردیرموثرحکمت عملی کے تحت علاقہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جاری جدوجہدقابل تحسین ہے

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ بخت بیدارخان کاتقریب سے خطاب

بدھ 3 دسمبر 2014 17:15

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ بخت بیدارخان نے کہاہے کہ کھیل کا میدان ہویازندگی کا کوئی بھی شعبہ سپورٹس سپرٹ بچوں کو ہر محاذ سے مقابلہ اورکامیابی حاصل کرنے کا قرینہ سکھاتی ہے،اورنوجوانون میں قوت برداشت پیداکرتاہے ،رائٹ ٹوپلے لوئردیرموثرحکمت عملی کے تحت علاقہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جاری جدوجہدقابل تحسین ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول اُوچ گلشن آباد میں عالمی تنظیم رائٹ ٹوپلے کے تعاون سے تعمیرہونے والے والی بال گراونڈ کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے،تقریب میں طلباء اوراساتذہ کے علاوہ عمائدین علاقہ اوررائٹ ٹوپلے تنظیم کے سٹاف نے بھرپور شرکت کی،قبل ازیں تقریب سے رائٹ ٹوپلے کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرجمشیدخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ رائٹ ٹوپلے کا بنیادی مقصد کھیل کود کے ذریعے معاشرے کی ترقی اورعلاقے کے لوگوں میں ہم آہنگی کو اُجاگرکرناہے ،اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی بخت بیدارخان نے سکول مذکورہ میں اضافی چارکمروں کی تعمیرکی منظوری دیتے ہوئے طلباء کے لئے نقدانعام کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں