وزیراعظم نے اپنے حلقہ انتخاب میں مصروف ترین دن گزارا

بدھ 3 دسمبر 2014 14:40

چکسواری(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے اپنے حلقہ انتخاب میں مصروف ترین دن گزارا۔ وزیراعظم نے کئی افراد کے گھروں میں جاکرفاتحہ خوانی کی اور عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے چکسواری بھگورمیں چوہدری علی اکبرکی وفات پر ، ایسر میں باوا شریف کی چچی اور باواطالب کی والدہ کی وفات پر،ایسر میں مولوی محمدیوسف مرحوم کی وفات پر ، ڈھیری دھمیال میں چوہدری صدیق کی وفات پر اور پنیام میں چوہدری شبیر رچیال کی پھوپھی کی وفات پر، نگیال میں چوہدری سرورکی اہلیہ کی وفات پر، کلیال میں عبدالمجید کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور سوگوارخاندانوں سے اظہارتعزیت کیا۔

اس موقع پرچیئرپرسن کشمیرکلچراکیڈمی محترمہ نبیلہ ایوب، ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری امجداقبال، اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصراورنگزیب، سٹاف آفیسر چوہدری محمود علی، ایڈمنسٹریٹرچکسواری حاجی محمدخالد ، ایس ای پبلک ہیلتھ سجاد بٹ، ایکسین عتیق اخترخان، ایکسین برقیات چکسواری خالد صدیق ، چیف افسرچوہدری محمدآفتاب ودیگرافراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں