آپریشن خیبرون ،باڑہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ17 دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 8 نومبر 2014 21:30

خیبر ایجنسی،لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) باڑہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں17S دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔لوئر دیر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کرتے ہوئے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی میں تین سیکیورٹی اہل کار زخمی بھی ہوئے ،خود کش جیکٹس ،دستی بم اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد۔

ہفتہ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ اور سپین واڑہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن خیبرون میں17 دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا ۔کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لاشوں کو پیر کو کوارٹر پہنچادیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عسکری ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، جب کہ مقابلے میں گولیاں لگنے سے تین سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے۔

دہشت گرد کے قبضے سے تین خودکش جیکٹس، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔کارروائی کے علاقے فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں