عوام کا بیلٹ اور بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ،سراج الحق

بدھ 5 نومبر 2014 15:00

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کا بیلٹ اور بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ،ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کیلئے انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

لوئر دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ناقص انتخابی نظام کے باعث عوام کا بیلٹ اور بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے، منتخب ادارے اپنی افادیت کھورہے ہیں جبکہ ملک سے باہر مقیم سیاستدان برطانیہ اور امریکا کے ایجنڈے پر تو عمل کرسکتے ہیں لیکن پاکستان کو ترقی کے راستے پر نہیں ڈال سکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عام آدمی کا ایجنڈا اپنانا ہوگا اور بحرانوں کا حل سیاستدانوں کو خود تلاش کرنا ہے جبکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہے اور جمہوری جدوجہد سے ہی ملک کو حادثات سے بچایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں