پیپلزپارٹی کا کراچی جلسہ پاکستان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کریگا،چوہدری محمود علی

بدھ 15 اکتوبر 2014 14:52

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین چوہدری محمود علی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا کراچی جلسہ پاکستان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کشمیرپر مضبوط اور دلیرانہ موقف اختیارکرکے کشمیریوں سے والہانہ محبت کا اظہار کیاجس پر پوری کشمیری قوم چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

کراچی جلسہ میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے کراچی جلسہ کے سلسلہ میں پی وائی او کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے صدرووزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر کراچی جلسہ میں پیپلزپارٹی ، پی ایس ایف اور پی وائی او کے کارکنان بھرپوراندازمیں شرکت کریں گے اور پارٹی سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کا بھرپور اظہارکریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات میں پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو اس بڑے بحران سے نکال سکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی جلسہ کے بعد پیپلزپارٹی انقلابی لائحہ عمل اختیار کرئیگی اورعہدیداران اورکارکنان کو بھاری ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جس سے پارٹی مضبوط اور مستحکم ہوجائے گی اور سابقہ دور میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں