ضلع لوئیر دیر کے سرکاری ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے کھیلوں کے سا لانہ کھیلوں کے مقابلے کے لئے ڈسڑکٹ سپورٹس کیمٹی کا قیام عمل میں لایا گیا

پیر 29 ستمبر 2014 17:38

تیمر گرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)ضلع لوئیر دیر کے سرکاری ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے کھیلوں کے سا لانہ کھیلوں کے مقابلے کے لئے ڈسڑکٹ سپورٹس کیمٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، ڈی ای او ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم صدر جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول شیوہ کے پرنسپل محمد ہمایون خان جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا،اس سلسلے میں ایجوکیشن آفس بلامبٹ میں ڈی ای او ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کی صدارات سرکاری ہا ئی و ہا ئیر سکینڈری سکولز کے پر نسپلز اور ہیڈ ماسڑز کا جلاس ہوا،جس میں ڈپٹی ڈی او محمد ر یاض اے ڈی او سپورٹس وجہیہ الدین نے بھی شرکت کی،اس موقع پر سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کے ڈسڑکٹ سپورٹس کیمٹی کا قیام عمل میں لایا گیاجس کے مطابق ڈی ای او ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کو صدر ڈپٹی ڈی او محمد ریاض سنیر نائب صدر ،پرنسپل افتاب عالم نائب صدر، پرنسپل محمد ہمایون کوجنرل سیکرٹری،ہیڈ ماسٹر شمس الاسلام فنانس سیکرٹری جبکہ ایگزیگٹوممبران نے ہیڈ ماسٹر راحت اللہ،ہیڈماسٹر ابراہیم اور ٹیکنیکل ایڈوائزر عبدالودود ، خلیق الرحمن اور فقیر گل منتخب کیا گیا،اجلاس میں ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کے مابین کھیلوں کے مقابلے15اکتوبر سے شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا،جس میں کرکٹ،والی بال،فٹبال،ہاکی،بیڈمنٹن،باسکٹ بال،پی ٹی شو،رائفل ڈرل،رسہ کشی،جمناسٹک،ملی ترانہ،نعت،اردو و انگلش تقریرکے علاوہ کوئز مقابلے ہونگے،جو کہ 15نومبر کو اختتام پذیر ہونگے، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او ڈاکٹر محمد حافظ ابراہیم نے کہا کہ ذہینی نشو ونما کیلئے کھیل کود لازمی جز ہے اور اس کے بغیر تعلیم کا فروغ ممکن نہیں،انہوں نے سکولز سربراہان کو ہدایت کی کہ سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور طلباء میں مقابلے کا رحجان پیدا کر کے تعلیمی میدان میں اگے بڑھائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں