ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کا تحصیل ادنیزی کے مختلف سرکاری پرائمری،مڈل اور ہائی سکولوں کا اچانک دورہ

پیر 29 ستمبر 2014 17:37

تیمر گرہ ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے تحصیل ادنیزی کے مختلف سرکاری پرائمری،مڈل اور ہائی سکولوں کا اچانک دورہ و معائنہ کرتے ہوئے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کر دئے، گذشتہ روز ڈی ای او لوئیردئیر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے اے ڈی او سرکل محمد رضا شاہ کے ہمراہ تحصیل ادنیزی کے مختلف گورنمنٹ ہائی سکولز ڈھیری کشمیر ،تازہ گرام، اسی طرح گررنمنٹ مڈل سکول بامبولی ،ناواگی اسبنڑ،خواص ،شاہ لم بابا جبکہ پرائمی سکولز بامبولی پائین وبالا،ناواگی اسبنڑ،شاہ عا لم بابا، کمال خان ،مانو بانڈہ ، میلہ گاہ ،کالو ڈھیری، شعبان ،تازہ گرام ، خواص ، ڈھیری کشمیر ، اور جی پی ایس اسبنڑ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اساتذہ حاضری اورسکولز فنڈز رجسٹرز چیک کیں جبکہ اس موقع متعدد غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کی احکامات جاری کر دئے،ڈی ای او ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے کلاسوں کا بھی معائینہ کیا اور طلباء سے اساتذہ ڈیوٹی کے بارے میں دریافت کیا،اس موقع پر ڈی ای او لوئیردئیر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دیر لوئیر کے تعلیمی اداروں میں بہتری کے لئے محکمہ تعلیم ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے سرپر ائزوزٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے دو رس نتائج سامنے ا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری فرائض میں غفلت اور کوتاہی قطعا بر داشت نہیں کی جائے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں