تیمر گرہ،جڑوا ں اضلا ع لو ئیر دیر اور اپر دیر میں 25کرو ڑ ر و پے کی منظو ر ی کے با و جو د سٹر کو ں کی تعمیر کا کا م شر و ع نہ ہو نے سے لوگوں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 17:21

تیمر گرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء)جڑوا ں اضلا ع لو ئیر دیر اور اپر دیر میں 25کرو ڑ ر و پے کی منظو ر ی کے با و جو د سٹر کو ں کی تعمیر کا کا م شر و ع نہ ہو نے سے لوگوں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا۔اس حوا لے سے معلو م ہوا ہے کہ دیر بالا کے علا قہ اخگرام تا دیر خا ص 45کلو میٹر جی ٹی رو ڈ کی تعمیر و مر مت کے لئے 13کر و ڑ جبکہ دیر پا ئین کے ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمر گرہ تا سرا ئے با لا 25کلو میٹر سڑ ک کی بحا لی کے لئے 12کر و ڑ روپے مختص کئے جا چکے ہے تا ہم نا معلوم و جو ہات کی بنا ء پر ان سٹر کو ں کے لئے ٹینڈر کے باو جو د تعمیرو مر مت کا کا م شر و ع نہ کیا جا سکا ۔

اس حو الے سے قو می اسمبلی میں جما عت اسلا می کے پا ر لیما نی لیڈر صا حبزادہ طا ر ق اللہ خان نے مقا می صحا فیو ں کو بتا یا کہ این ایچ اے حکام کو با ربا ر آگاہ کر نے اور سڑ ک کی تعمیر کے لئے ٹینڈ ر ہو نے کے با و جو د تعمیرا تی کام شر و ع نہ ہو سکا ،جو کہ قابل مذ مت ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اگر فو ر ی طو ر پر جی ٹی ر و ڈ کی تعمیر و مر مت کا کا م شرو ع نہ کیا گیا تو مر کزی حکو مت ،این ایچ اے حکام اور متعلقہ ٹھیکدارا ن کے خلا ف بھر پو ر احتجاج شر و ع کیا جا ئیگا ۔

وا ضح ر ہے کہ دیر پا ئین کے ہیڈ کوا ٹر تیمر گرہ تا سرا ئے با لا 25کلو میٹر سڑ ک اور اخگرا م تا دیر خا ص تقر یبا 45کلو میٹر سڑ ک جگہ جگہ ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو نے سے کھنڈرا ت میں تبد یل ہو چکا ہے ۔جس کی و جہ سے مر یضو ں کو اسپتال ،طلبہ کو تعلیمی اداروں اور سر کا ری ملا ز مین کو بر و قت د فا تر پہنچنے سمیت ر وزہ مرہ کے اشیا ء ضر ور ت بر و قت پہنچا نے میں شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔علا قہ مکینو ں نے مذ کو ر ہ سڑ ک پر کا م جلد شر و ع کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں