وزیراعظم آزاد کشمیر کی سینئر صحافی عنصر محمود غزالی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

منگل 12 اگست 2014 18:26

چکسواری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے سینئرصحافی عنصرمحمود غزالی کے صاحبزادے شعیب محمودغزالی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ دعوت ولیمہ میں آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیاسین، جمعیت علماء جموں وکشمیرکے صدر وممبر اسمبلی پیرمحمدعتیق الرحمان، وزیرماحولیات شازیہ اکبر، سابق وزیر حکومت چوہدری مظہرحسین،سابق امیدواراسمبلی چوہدری محمدعارف، سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار، کمشنرمیرپورڈویژن سید ظہور الحسن گیلانی، کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری محمدطیب، ڈائریکٹر جنرل منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقاراعظم، ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری محمود آف پلاکوی، اسسٹنٹ کسٹوڈین خلیق الزمان، وزیراعظم کے پولیٹیکل کوارڈینیٹر چوہدری محمودعلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ عمران شاہین، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری مشتاق، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن میرپورالحاج غلام رسول عوامی، سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمدانور، ایڈمنسٹریٹر چکسواری حاجی خالد حسین، ایڈمنسٹریٹرڈڈیال خواجہ نذیر احمد، ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ محمدعظیم بھٹی، ایڈمنسٹریٹرچوک صاحباں حاجی محمدایوب، اسسٹنٹ کمشنرچوہدری امجداقبال،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹربشیرچوہدری، ایم ایس ڈاکٹرمشتاق چوہدری، پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری ادریس شان، چوہدری طاہرمقصود،داؤد احمدکاشف، اے کے این ایس کے سینئرنائب صدرشیرباز منیرچوہدری، حافظ محمدصابرچکسواری پریس کلب کے بانی صدرصوفی محمدرشید، سابق صدر پریس کلب محمدرفیق بھٹی، چکسواری پریس کلب کے صدریاسرممتاز چوہدری، ڈڈیال پریس کلب کے عاصم لون، خواجہ مسعود، حاجی شاہد، ایکسین برقیات خالد صدیق، چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر محمدافضل مرزا، سابق صدر نبیل شہیدپریس کلب عبدالرحمان نیازی کے علاوہ صحافیوں، سول سوسائٹی اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے دولہا ب محمودغزالی کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں