دیر سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان کو کے پی کے کا نیا سینئر وزیر نامز د کرنے کا اعلان،

ہمیں مغربی جمہوریت نہیں وہ جمہوریت چاہیے جس کی تشریح قرآن وحدیث نے کی ہے،سراج الحق

ہفتہ 9 اگست 2014 19:44

دیربالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) آمیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گذشتہ روز دیر میں ایک بڑے جلسہ عام میں ان کے طرف سے خالی کردہ سینئر صوبائی وزیر کا عہد ہ چھوڑنے کے بعد صوبے کے نئے سینئر وزیر کی نوید سناکر سینئر وزارت کی ٹوپی دیر سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان کو کے پی کے کا نیا سینئر وزیر نامز د کرنے کا اعلان کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ چونکہ جنر ل الیکشن میں ملک بھر میں سب سے زیادہ سو فیصد سیٹیں دیربالا کے عوام نے جماعت اسلامی کی جھولی میں ڈال دی تھی۔اس لئے جماعت اسلامی کے صوبائی مجلس شوری نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میری جگہ صوبے کا نیا سینئر وزارت ضلع دیربالا کے عوام کا حق بنتا ہے۔جس پر دیربالا کے عوام نے سراج الحق اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ کا قلمدان تالاش لوئر دیر سے منتخب ایم پی اے مظفر سید کو دیدیا گیا ہے جسکا چند دنوں میں باقاعدہ طور پر اعلان متوقع ہے ۔ سراج الحق نے کہاکہ ہمیں مغربی جمہوریت نہیں وہ جمہوریت چاہیے جس کی تشریح قرآن وحدیث نے کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ملک میں خلافت او رشریعت کا نظام چاہتے ہیں ۔

فلسطین کے حوالے سراج الحق نے کہاکہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے وجہ سے ہم نے اپنا عوامی ایجنڈا 17اگست تک موخر کیاہے ۔ جماعت اسلامی دس اگست کو اسلام آباد اور 17اگست کو کراچی میں پاکستان کے لاکھوں عوام کو فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھا کر ے گی ۔انہوں نے کہاکہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے حکومت ہماری نمائندگی کرے ۔

عالم اسلام کا بچہ بچہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے ۔ ہر مسلمان شیر ہے مگر قیادت گیدڑوں کے ہاتھ میں آ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم فلسطین پر یہودی قبضہ نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی بچوں کا قتل عام دیکھ کر اقوام متحدہ کا نمائندے کا دل تو چھلنی ہوا مگر مسلم دنیا کے حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ ، ایران سمیت مسلم ممالک کے تمام حکمرانوں کو خط لکھے ہیں اور اپیل کی ہے کہ چاروں طرف امت کا خون انہیں پکار رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے صوبائی نظم نے فیصلہ ہے کہ میری جگہ عنایت اللہ خان کو سینئر صوبائی وزیر بنایا جائے ۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت دیر اور چترال کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چکدرہ تا دیر روڈ اور لواری ٹنل کی تعمیر کے لیے سات ارب کامطالبہ کیاتھامگر حکومت نے صرف ایک ارب روپے بجٹ میں رکھے ہیں ۔

انہوں نے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ جس طرح انہوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیاہے ہم بھی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہاں یونیورسٹی ، ہسپتال اور ڈیمز بنائیں گے تاکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں میسر ہوں اور اندھیروں کا خاتمہ ہوسکے۔ جلسہ اسلامی انقلاب سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملک میں جاری فرنگی قوانین کی جگہ اسلامی قانون نافذ کیا جائے ۔ مرکز ی اور صوبائی حکومتیں نصابی کتب اسلامی شخصیات کے بارے میں خارج کیے گئے مضامین کو دوبارہ نصاب میں شامل کریں اور ملک میں یکساں نصاب تعلیم جاری کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں