دیر بالا ، زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل ، دو خواتین زخمی

ہفتہ 9 اگست 2014 14:44

دیربالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) دیربالا کی تحصیل براول میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 4افراد کو قتل اور دو خواتین کو زخمی کردیاگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل براول کے علاقیخارہ سونئی درہ میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

اورمسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور2 خواتین زخمی ہوگئیں ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیاہے پولیس کاکہناہے کہ مقتولین کا رشتہ داروں کے ساتھ زمین کے معاملے پر تنازع تھا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں