تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فساد کا خطرہ ہے، سراج الحق

جمعہ 8 اگست 2014 22:06

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فساد کا خطرہ ہے، سراج الحق

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 14 اگست کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 10 اگست کے بعد کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فساد کا خطرہ ہے۔ اگر فساد ہوا تو جمہوریت کی کشتی ڈوب سکتی ہے۔لوئر دیرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا امتحان مرکزی حکومت کا ہے۔

حکومت کو تجویز دی ہے کہ صورتحال کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔جو ٹینشن ہے اس سے قوم کو نکالنے کےلیے حکومت بڑے دل اور گردے کے ساتھ سیاسی فیصلے کے لیے تیار ہوجائے۔ 14 اگست کے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے ہم 10 اگست کے بعد فیصلہ کریں گے۔ فی الوقت ہم اس کوشش میں ہیں کہ 14 اگست سے پہلے ہم اس مسئلے کو حل کریں۔

(جاری ہے)

اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو بھی انتخابات پر اعتراضات ہیں۔

لیکن جمہوریت کے تسلسل کے لیےانتخابات کو قبول کیا۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کا تماشا بنادیا ہے۔جمہوریت کو بچانے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو چار نکاتی فارمولا پیش کردیا ہے۔امیرجماعت اسلامی نے انکشاف کیا کہ امریکا اسلام آباد میں سفارتخانہ نہیں بلکہ اپنی اسٹیٹ بنارہا ہے جس میں 300 گھر اور 600 کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کی تعمیرکو فوری طور پر روکا جائے۔ انھوں نے وزیراعظم سے مسئلہ فلسطین پر اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں