افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر اتفاق

جمعہ 8 اگست 2014 22:06

افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر اتفاق

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء) افغانستان میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی نے مخلوط حکومت بنانےکے معاہدے پر دستخط کردیے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عبدالله عبدالله اوراشرف غنی افغانستان میں مخلوط حکومت کےقیام پرمتفق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایاگیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مخلوط حکومت کے قیام سے افغان عوام کے مستقبل میں بہتری آئے گی ۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ فریقین نے وسیع تر قومی مفاد کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں