تیمر گرہ :سکیورٹی فورسز پر فائرنگ ،خاتون جاں بحق 3 اہلکار زخمی ،کرفیو نافذ

پیر 28 جولائی 2014 12:37

تیمر گرہ :سکیورٹی فورسز پر فائرنگ ،خاتون جاں بحق 3 اہلکار زخمی ،کرفیو نافذ

دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) فائرنگ سرچ آپریشن کے دوران کی گئی ،کرفیو کے نفاذ سے علاقہ مکینوں کو عید کی تیاریوں کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا لوئر دیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تیمر گرہ میں رات گئے سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی،جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک خاتون جاں بحق جبکہ ان کا ایک بیٹا زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں واقعہ کے بعد ضلع کے سب سے بڑے تجارتی مرکز تیمر گرہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور شہر کو آنے اور جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ لوئر دیر میں عید کی تیاریوں کے سلسلے میں تجارتی مرکز کی بندش نے شہریوں کو شدید پریشانی سے دوچار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں