لوئر دیر میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں اہل کار شہید، ایک زخمی

اتوار 22 جون 2014 12:36

لوئر دیر میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں اہل کار شہید، ایک زخمی

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) گل آباد کے قریب گشت پر معمور پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لوئے دیر کے علاقے گل آباد میں پولیس اسٹیشن اوچ کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں