عوامی اتحاد مجیدکی کرپشن لوٹ کھسوٹ کے خاتمہ ،عوامی فلاح و بہبود کے عظیم مقاصد کے حصول کیلئے قائم ہوا ،چوہدری ظفر انور

ہفتہ 28 دسمبر 2013 16:50

چکسواری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28دسمبر 2013ء) عوامی اتحادحلقہ چکسواری کے مرکزی راہنما چوہدری ظفر انور نے کہا ہے کہ عوامی اتحاد مجیدکی کرپشن لوٹ کھسوٹ کے خاتمہ اور عوامی فلاح و بہبود کے عظیم تر مقاصد کے حصول کیلئے قائم ہوا ہے ۔مجید کا تاریک سیاسی مستقبل نوشتہ دیوار ہے ۔ اپنے مقاصد کے حصول سے قبل نہ عوامی اتحاد ختم ہو سکتا ہے اورنہ ہی عوامی اتحاد کے کسی راہنما کو دنیا کا کوئی لالچ اور خوف ہراساں کر سکتا ہے ۔

عوامی اتحاد کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے مجید اور اس کے حواریوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں اور من گھڑت پروپیگنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد کے 12 ستارے چکسواری کی سیاسی فضا پر بھرپور انداز سے چمک اور دمک رہے ہیں جبکہ مجید اور اس کے حواری اندھیروں میں ڈوب کر غرق ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا ۔ چوہدری ظفر انور نے مزید کہا کہ عوامی اتحاد اپنے سروں پر کفن لپیٹ کر میدان کارزار میں اترا ہے واپسی کا اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ چوہدری مجید آنے والے انتخابات میں اپنی واضح شکست کو دیکھر کر اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے عوام میں غلط فہمیاں پھیلا رہا ہے لیکن چکسواری کے عوام اب سیاسی طور پر بیدار ہو چکے ہیں ۔ پورے حلقہ میں تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہے مجید کا مکروہ چہرہ عوام میں بے نقاب ہو چکا ہے عوام اب مداری اور مجاور وزیراعظم کی شعبدہ بازی میں نہیں آنے والے ۔ عوامی اتحادہی اب حلقہ کے عوام کی امنگوں کا ترجمان اور نگہبان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں