لوئیر دیر ،مختلف علاقوں میں تیز بارش کی وجہ سے ندی نالیوں میں شدید طغیانی سے دو گاڑیاں بہہ گئیں

اتوار 8 ستمبر 2013 19:33

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8ستمبر۔2013ء) لوئیر دیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی وجہ سے ندی نالیوں میں شدید طغیانی سے دو گاڑیاں بہہ گئیں،جی ٹی روڈ کو کئی گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش نے تباہی مچادی۔

فصلیں اور میوہ جات کے باغات متاثر ہوئے جبکہ شمشی خان تالاس کی ندی میں شدید طغیانی آنے کی وجہ سے دو کاریں پانی میں بہہ گئیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ گاڑی میں سوار افراد اپنی اپنی گاڑیوں سے اترے تھے۔ شمشی خان تالاش کی ندی میں شدید طغیانی سے شمشی خان تالاس کے مقام پر جی ٹی روڈ کئی گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہا اور جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔

(جاری ہے)

ادھر تیمرگرہ میں تیز بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں نکاسی آب کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بارش اور تیمرگرہ ہسپتال کے سامنے نکاسی آب کا نالہ بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے مین گیٹ پر جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ہسپتال کا مین گیٹ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس کی وجہ سے ہسپتال کے اندر اور باہر جانے والے مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر تیمرگرہ تا خال جی ٹی روڈ پر بھی نکاسی آب کا نالہ بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی جی ٹی روڈ پر بہہ رہا تھا جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ کے جلدی خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ دیر لوئیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی وجہ سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں