حکومت کو بھارت کے سفارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہئے، بھارت پاکستان کا اذلی دشمن ہے، بلوچستان سمیت پاکستان کے اندر تخریب کاری میں ہندوستان کا ہاتھ ہے ،ہندوستان پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیر سرا ج الحق کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 24 اگست 2013 22:46

دیر پائیں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اگست۔ 2013ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو بھارت کے سفارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہئے، بھارت پاکستان کا اذلی دشمن ہے، بلوچستان سمیت پاکستان کے اندر تخریب کاری میں ہندوستان کا ہاتھ ہے ،ہندوستان نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا ہے ۔

وہ دیر ثمر باغ میں آزادی ریلی اور گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول ثمر باغ میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر محمد ابراہیم خان ، پرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول ثمر باغ عبدالحمید ناصری ، قاضی عزیز الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور قومی جھنڈا لہرایا گیا۔

سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت 8لاکھ طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ایک روشن اور ترقی یافتہ خیبر پختونخوا بنائے گی۔ تعلیم اولین ترجیح ہے اور 20فیصد تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا تاکہ کسی بھی غریب کا بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے ۔زیادہ عمارات کے بجائے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایسی نظام تعلیم کے حق میں ہے جو اسلام اور نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ ہواور جوہمارے نئی نسل کے اخلاق و کردار کی تعمیر اسلامی سانچے میں کرے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں