لوئر دیر ، رمضان المبارک کی میں سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

اتوار 14 جولائی 2013 18:35

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) مرکزی حکومت کے واضح اعلان کے باوجود خال میں رمضان المبارک کی مقدس مہینے میں سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ جاری ہے جس کیوجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت نے اعلان کیاتھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن مرکزی حکومت کے اس اعلان کے باوجود خال میں دن رات کے ساتھ ساتھ افطاری و سحری کے دوران بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور علاقے کی باپردہ خواتین بجلی نہ ہونے سے کے باعث دور دراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔

خال میں دن رات اور افطاری و سحری کے دوران بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے کے عوام نے واپڈا والوں کو بدعائیں دینا شروع کردیں ۔ ادھر خال میں طویل لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹج کیوجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ علاقے کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں علاقے کے عوامی وسماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں