اپردیر،گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق،5 افرادزخمی

ہفتہ 6 جولائی 2013 20:42

اپردیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جولائی۔ 2013ء)اپردیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو بچیاں جاں بحق، پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق اپردیر کے علاقے ڈوگ درہ میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو گاڑی سینکال کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیرمنتقل کردیا گیا۔ مسافر گاڑی ڈوگ درہ سے شرینگل جار رہی تھی جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں