لوئر دیر ، انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو ارکان کی بنیادی رکنیت تاحیات ختم، جمعیت علماء اسلام(ف) لوئر دیر کا آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

اتوار 16 جون 2013 20:53

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) لوئر دیر میں حالیہ عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور جمعیت علماء اسلام(ف) لوئر دیر کے امیدواروں کے خلاف عام انتخابات میں مہم چلانے پر دو ارکان کی بنیادی رکنیت تاحیات ختم کر دی جبکہ جمعیت علماء اسلام(ف) لوئر دیر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام(ف) لوئر دیر کے ضلعی امیر و سابق امیدوار قومی اسمبلی قاضی فضل اللہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مجیب الرحمن نے تیمرگرہ پریس کلب میں پولیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس پر جمعیت علماء اسلام (ف) لوئر دیر کے دیگر قائدین بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ (آج) تیمرگرہ میں جمعیت علماء اسلام(ف) کے مجلس شوریٰ و مجلس عاملہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں جمعیت علماء اسلام(ف) لوئر دیر کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے اور اس سلسلے میں پارٹی ڈسپلن کے خلاف اور جمعیت علماء اسلام(ف) لوئر دیر کے امیدواروں کے خلاف انتخابات میں مہم چلانے پر تفصیلی بحث و مباحثے کیے گئے اور مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ جمعیت علمئا اسلام ف لوئر دیر نے آئندہ سے بلدیاتی انتخابات میں خدمت و خلق کے جذبے کی بناء پر بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے حالیہ عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور جمعیت علماء اسلام(ف) کے امیدواروں کے خلاف انتخابات میں مہم چلانے پر جمعیت علماء اسلام ف لوئر دیر سابقہ ضلعی امیر مولانا زاہد خان اور حاجی امین اللہ کی بنیادی رکنیت تاحیات ختم کر دی گئی، انہوں نے کہا کہ اب مولانا زاہد خان اور حاجی امین اللہ کی جمعیت علماء اسلام ف سے کوئی تعلق نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف خیبر پختونخوا نے جمعیت علماء اسلام ف لوئر دیر کی کابینہ کو بحال کر کے کابینہ کو اپنے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف خیبر پختونخوا کی جانب سے لوئر دیر کی کابینہ بحالی اور کابینہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر نے کے بعد جمعیت علماء اسلام ف لوئر دیر کی کابینہ اب دستور کے مطابق ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں