پشاور اور گردونواح میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

پیر 20 مئی 2013 23:45

پشار/سوات/لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20مئی۔ 2013ء) پشاور ، سوات ، لوئر دیر ، بٹگرام اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی رات صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور ، سوات ، لوئر دیر ، بٹگرام اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمیہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے اور لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1تھا جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا ۔ واضح رہے کہ پچھلے تین ماہ کے دوران دنیا بھر میں سینکڑوں زلزلے کے جھٹکے آچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں