لوئر دیر ، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افرادجاں بحق

اتوار 19 مئی 2013 13:20

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء) لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔اتوار کو پولیس کے مطابق واقعہ لوئر دیر کے علاقے خال میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہاہے کہ واقعہ کے بعد مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،جب کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں