لوئردیر: جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

جمعہ 10 مئی 2013 22:18

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2013ء) جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی علمبردار جماعتیں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ لوئر دیر کے حلقہ پی کے 95 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جائے گا اور انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مسرت قدیم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں