اپر دیر ، جماعت اسلامی کے انتخابی قافلے پر دستی بم سے حملہ ، بہرام خان کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق

بدھ 8 مئی 2013 14:09

اپردیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مئی 2013ء ) اپر دیر میں جماعت اسلامی کے انتخابی قافلے کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں حلقہ پی کے ترانوے سے امیدوار بہرام خان کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کوخیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے ترانوے سے جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بہرام خان کے قافلے پر حملہ اخاگرام کے مقام پر ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملک بہرام خان کے بیٹے ابو بکر سمیت دو افراد دم توڑ گئے۔ دھماکے سے ملک بہرام خان کی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ خود ان کے بازو پر بھی چوٹیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں