لوئردیر اورہنگومیں انتخابی امیدواروں پر بم دھماکے،16افراد جاں بحق، 54افرادزخمی، ہنگو میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مفتی سید جنان کی گاڑی کے قریب حملے میں 12 افراد جاں بحق ،لوئر دیر کے علاقے باباگام میں سابق ضلع ناظم ظاہر شاہ خان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا

منگل 7 مئی 2013 19:38

دیر/ہنگو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مئی۔2013ء) لوئر دیر میں دھماکے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار زمین شاہ کے بھائی ظاہر شاہ سمیت 6 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔جبکہ ہنگو میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مفتی سید جنان کی گاڑی کے قریب حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ لوئر دیر کے علاقے باباگام میں سابق ضلع ناظم ظاہر شاہ خان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ظاہر شاہ خان اپنے بھائی اور پی کے 96 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد زمین خان ایڈووکیٹ کی کارنر میٹنگ سے واپس آرہے تھے۔ ڈی پی او اعجاز طاہر کے مطابق دھماکے سے ظاہر شاہ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں اور لاشوں کو تیمر گرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں زمین شاہ کے بھائی بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے، ہنگو کی تحصیل دو آبہ میں خودکش حملہ آور نے جمعیت علمائے اسلام ف کے انتخابی امیدوار مفتی سید جنان کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تاہم مفتی سید جنان محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سیکورٹی بڑھادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں