لوئر دیر: پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

منگل 7 مئی 2013 19:33

لوئر دیر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مئی۔2013ء) لوئر دیر کے علاقے بابا گام میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا ہوا ہے جس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی کے 96 میدان کے نواحی علاقے بابا گام میں پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد زمین ایڈووکیٹ کے بھائی ظاہر شاہ کی زیر صدارت انتخابی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے کے بعد واپسی پر قافلے کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد ہر طرف کہرام اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں